کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 43 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ ہونے سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 2362 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی۔