کراچی (پبلک نیوز) رات گئے باغ کورنگی کراچی میں سی ٹی ڈی کی حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی، مقابلے کے بعد ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اعظم عرف گنجا کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ہونیوالا ملزم ایم کیو ایم لندن کے جنید بلڈوگ ٹیم کا اہم کارندہ تھا۔ ملزم اعظم نے قیادت کے حکم پر سال 2012 سے سال 2013 میں قتل کی وارداتیں کی۔