اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما رانا تنویر وزیر اعظم کو ووٹ دینے کے سوال پر سیخ پا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما رانا تنویر سے صحافی نے سوال کیا کہ رانا صاحب کیا آپ خان صاحب کو ووٹ دینے آئے ہیں، جس پر رانا تنویر نے جواب دیا کہ میں ''لعنت بھیجتا ہوں''۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میں اپنے بندے دیکھنے آیا ہوں۔ یہ نہ ہو کہ کوئی غلطی سے اندر چلا جائے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لے لیں گے؟ جس پر رانا تنویر نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے اب صرف لاشیں ہی لے کر جائیں گے کیونکہ لوگوں کے ضمیر ان کے ساتھ نہیں۔ لوگوں کی لاشوں کو گھسیٹ گھیسٹ کر لے کر جا رہے ہیں۔