”جب جانے کا پتہ ہو تو ایسی غیرسیاسی حرکات کی جاتی ہیں“

”جب جانے کا پتہ ہو تو ایسی غیرسیاسی حرکات کی جاتی ہیں“

اسلام آباد (پبلک نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہا آج جو پارلیمنٹ کے باہر ہوا، مذمت کرتے ہیں۔ جب پتہ ہو کےآپ جا رہے ہو توغیرسیاسی حرکات کی جاتی ہیں۔

اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی کیا، پی ڈی ایم، نوازشریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری پلان بنائیں تو یہ کٹھ پتلی کیا ہے، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، قومی اسمبلی نے بھی انہیں مسترد کر دیا، یہ نہ سیاست دان ہے، نہ ہی جمہوریت پسند، آج جو پارلیمنٹ کے باہر ہوا، مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے واقعے کی مذمت نہیں کی، جب پتہ ہو کےآپ جا رہے ہو توغیرسیاسی حرکات کی جاتی ہیں، کٹھ پتلی اس قابل نہیں کہ یوسف رضا گیلانی کا نام لے، عمران خان صاحب آپ کو یوسف رضا گیلانی سے سیکھنا چاہیے، آپ پارلیمان میں کھڑے ہو کر گالیاں نکال سکتے ہو، عمران خان 13 سال جیل میں گزار کر دکھائے۔

بلاول نے کہا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانہ قابل نفرت مجرمانہ اقدام ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کی درندگی کی کوئی مذہب اجازت دیتا ہے نہ اخلاقیات، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ دہشتگردی کا شکار خاندانوں کے دکھ کو میں سمجھ سکتا ہوں، ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔