”کاغذی شیر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکے“

”کاغذی شیر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکے“
اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان سے محبت کرنیولے کارکنوں کوسلا م پیش کرتی ہوں،مایوسی آج پھر اپوزیشن کے حصے میں آئی۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر بڑے مارجن سے کامیاب ہوئے،ٹاس جیتنے کا مقصد میچ جیتنا نہیں ہے،کھلاڑی کے باؤنسر سے پی ڈی ایم ڈھیر ہوچکی،اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس قابل رحم تھی،آج سارے گدھ ایک شخص کے خلاف اکٹھے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ سیاسی بہروپیوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ میچ ابھی شروع ہوا ہے، کاغذی شیر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکے،وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر بڑے مارجن سے سرخرو ہوئے، عمران خان قوم کے مستقبل کی درخشاں امید ہیں،اپوزیشن والے مانگے تانگے کی سیاست کر رہے ہیں،مصدق ملک بہتان تراشی اور شاہدخاقان واویلا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔