جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیشرفت

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیشرفت
کیپشن: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 266 ملزمان کے ٹرائل کا معاملہ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ملزمان کی حاضری مکمل کرکےسماعت 18مارچ  تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ٫ صنم جاوید اور عائشہ علی بھٹہ سمیت 130 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کی عدالت میں حاضری مکمل کی گئی۔ بعد ازا ں عدالت نے مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئےضمانت ملزمان کو بھی طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی۔

یاد رہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 266 ملزمان کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے۔چالان میں میاں محمود الرشید ٫ اعجاز چوہدری ٫ عمر سرفراز چیمہ ٫ خدیجہ شاہ ٫ روبینہ جمیل , صنم جاوید ٫ عالیہ حمزہ ٫ طیبہ عنبرین راجہ ، عائشہ علی بھٹہ ,فرزانہ سرور اور صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض سمیت 266 ملزمان شامل ہیں۔

خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے۔ ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

Watch Live Public News