’میرا جسم میری مرضی بیہودہ لفظ نہیں ہمارے اور نعرے 8 مارچ کو آپ سنیں گے ‘ 

’میرا جسم میری مرضی بیہودہ لفظ نہیں ہمارے اور نعرے 8 مارچ کو آپ سنیں گے ‘ 
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: عورتوں کے عالمی دن پر کراچی میں شیما کرمانی،پاسٹر غزالہ،جیا فاؤنڈیشن بندیا رانا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ میرا جسم میری مرضی بیہودہ لفظ نہیں ہمارے اور نعرے 8 مارچ کو آپ سنیں گے۔ ‘ 

کراچی میں عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے عورت مارچ  کے منتظمین  نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں تحریک نسواں کی بانی شیما کرمانی،پاسٹر غزالہ،جیا فاؤنڈیشن بندیا رانا شامل تھیں۔

 شیما کرمانی کا کہنا تھاکہ عورت مارچ جمعہ کی دوپہر دو بجے فریئر ہال میں کیا جائے گا۔ ملک کی طرح ہمارے وجود کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  ہم اپنے وجود کے حق کے لیے عورت مارچ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ 

پریس کانفرنس میں بندیا رانا کا نے کہا کہ عورت مارچ اور مورت مارچ کو لوگ غلط تصورات کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ لوگ ہم پر الزام عائد کرتے ہیں کہ ہم پولیس ،رینجرز یا فوج کے خلاف ہیں مگر ہم غلط سماجی تصورات اور تشدد پسند سوچ کے خلاف ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے لیئے آواز بلند کریں گے۔ ہم کم عمری کی شادی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں خواجہ سراؤں کے بات کی مگر ہم مساوی حقوق کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

منیزہ احمد  کا کہنا تھا کہ ساڈا معاشی حق اتھے رکھ۔ عورت مارچ آٹھ مارچ, مقررین کے نعرے ہیں اور بھی نعرے ہیں ہمارے جو آپ 8 مارچ کو سنیں گے۔

دریں اثنا خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے ۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کروائی ہے۔ 

قرارداد کا متن ہے کہ یہ ایوان خواتین کے عالمی دن پر تمام شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔   پاکستان کی بہادر خواتین نے سیاست، دفاع، سول سروس، صحافت، طب سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ ایوان جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والی خواتین بیگم کلثوم نواز،بے نظیر بھٹو، بیگم نسیم ولی،مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ تمام خواتین اس عزم کا اعادا کرتی ہیں کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گی اور  خواتین ہر شعبے میں اپنا لوہا منوائیں گی۔