ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی6 ،بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدا لت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل جواب جمع کروائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ عدالت کی بار بار ہدایت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔
گذشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا۔