پی ایس ایل 9: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں  سے شکست دیدی

05:32 PM, 6 Mar, 2024

(ویب ڈیسک ) پا کستان سپر لیگ 9   کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے  ٹاس جیت پر پہلے  باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  کی پوری ٹیم 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔119 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 16 ویں اوور میں  3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  سعود شکیل  33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس  کے علاوہ خواجہ نافے 17، جیس رائے 15، کپتان رائیلی روسو10 اور سرفراز احمد 7 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے  حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زاہد محمود اور بلیسنگ  مزاربانی  نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ میر حمزہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی طرف سے  ٹم سیفرٹ  49 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز وینس نے 27 اور کپتان شان مسعود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ شیعب ملک 27 اور عرفان خان  4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی کی جانب سے  محمد عامر،ابرار  احمد اور عقیل حسین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں