انگلینڈویمنز نےپاکستان ویمنز کوپہلےٹی ٹوئنٹی میں 53 رنزسےشکست دیدی

انگلینڈویمنز نےپاکستان ویمنز کوپہلےٹی ٹوئنٹی میں 53 رنزسےشکست دیدی
کیپشن: انگلینڈویمنز نےپاکستان ویمنز کوپہلےٹی ٹوئنٹی میں 53 رنزسےشکست دیدی

ویب ڈیسک: انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53 رنز سے ہرا کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 163 رنز بنائے، کپتان ہیتھر نائٹ نے 49 اور ایمی جونز نے 37 رنز بنائے جبکہ ڈینیئل گبسن 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ۔

پاکستان ویمنز کی جانب سے وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

164 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 19 ویں اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صدف شمس 35 رنزبناکر نمایاں رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انگلینڈ ویمنز ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

Watch Live Public News