ہیر ڈریسر شاپ میں دوران ڈکیتی شٹر گرا کر ڈاکوؤں  کو گھیرنے کی ویڈیو وائرل 

(ویب ڈیسک ) ہیر ڈریسر شاپ میں دوران ڈکیتی شاپ کے مالک کی  شٹر گرا کر ڈاکوؤں  کو گھیرنے کی ویڈیو سوش میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  میں   ڈکیتی کا واقعہ 19 فروری کو میٹروول2 میں پیش آیا۔  ہیئرڈریسر شاپ میں ڈکیتی کیلئے ڈاکوؤں کو داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے دکان میں موجود شہری عدنان سے موبائل فون اور 10ہزار نقدی چھینی ، ڈاکوؤں کے اندر داخل ہوتے ہی باہر سے دکان کا شٹر گرا کر ڈاکوؤں کو گھیر لیا گیا۔گھیرا ڈالنے پر دو مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  ڈاکووں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا، ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر عوام جمع ہوئے اور ایک ڈاکوکو پکڑ کر تشدد کیا،  ملزم کی درگت بنانے کے بعداسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

Watch Live Public News