ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ڈلیوری بوائے سے پیزا ڈکیتی کے متعدد واقعات کے بعد اب "برگراور چاٹ" ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو ڈلیوری بوائے سے برگر اور چاٹ چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے موٹر سائیکل اور کیش بھی چھینا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈلیوری بوائے کے ساتھ ڈکیتی کی۔ اس سے قبل اسی ایریا میں ڈاکوؤں نے پیزا چھیننے کی 2 وارداتیں کی تھیں۔
پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔