کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز میزبان عامر لیاقت حسین نے آخر کار اپنی زبان کھول ہی لی اور تیسری شادی کا دعویٰ کرنے والی حانیہ خان کے بارے میں سب راز بتا ذئیے ٗ گزشتہ روز حا نیہ خان نے عامر لیاقت حسین کے گھر کے باہر احتجاج کیا ٗ گالیاں نکالیں اور عامر لیاقت حسین کو للکارتی رہیں کہ باہر نکلو ٗ ورنہ میں اپنے کپڑے پھاڑ لوں گی ٗ میں کسی سے نہیں ڈرتی ٗ میں حانیہ عامر لیاقت ہوں ۔عامر لیاقت حسین نے اس لائیو ویڈیو کے بعد آج سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ حانیہ خان سے انہوں نے کوئی نکاح نہیں کیا بلکہ وہ ذہنی مریضہ ہے ٗ میں 921 خاندانوں کی گزشتہ کئی برسوں سے مدد کر رہا ہوں ٗ حانیہ کے گھر بھی میں ان کی مدد کرنے گیا تھا ٗ حانیہ کے والد نے مجھے کہا کہ وہ ذہنی طور پر درست حالت میں نہیں ہے ٗ اس لئے اس کی باتوں کا برا نہ ماننا ۔عامر لیاقت حسین نے مزید لکھا کہ حانیہ کیوں کہ ذہنی بیمار ہے اس لئے وہ دو ماہ کو دو برس قرار دے رہی ہیں ٗ اس کے تصورات میں مجھ سے شادی بھی کر لی ٗ حاملہ بھی ہو گئی اور اس کا بچہ بھی ضائع ہو گیا ٗ اس موقع پر ٹی وی انڈسٹری کے کچھ پروڈیوسرز نے بھی اس کا ساتھ دیا مگر اب سب بے نقاب ہوگئے ہیں۔عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر ثبوت کے طور پر ایک بزرگ شخص کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس نے دعویٰ کیا کہ وہ حا نیہ کاباپ ہے ٗ حانیہ کو لاہور لے کر جا رہا ہے ٗ اس کومعلوم نہیں کہ عامر لیاقت نے اس کی بیٹی سے کوئی نکاح کیا ہے یا نہیں مگر اس کی بیٹی کی ذہنی حالت درست نہیں ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حانیہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے لائیو کر عامر لیاقت حسین کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں ۔