نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کیخلاف درخواست مسترد

نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کیخلاف درخواست مسترد

پبلک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں کی کمی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیسوں کی کمی کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس پر سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی گئی۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ کورونا وائرس کے دوران اس طرح کے پالیسی معاملات این سی او سی ( نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) دیکھ رہا ہے۔ اس لیے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اگر چاہے تو این سی او سی سے رابطہ کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔