نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت بیساکھیوں پر قائم تھی مگر جب ایک شخص سے عمران خان بے فیض ہوگیا تو حکومت دھڑام سے گرگئی۔
فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے کل خود سازش کاپتہ بتادیا، اپنے ہی منہ سے یہ کہہ کر سچ بول دیا کہ جس شخص نے میری حکومت سنبھالی ہوئی تھی میں نہیں چاہتا تھا کہ اس کی پوسٹنگ ہو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ شخص میری آنکھ اور کان تھا مگر ہم جانتے ہیں کہ اس سے تم سیاسی مخلافین کی گردنیں دبوچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تقرری کیا ہوئی اس کی آنکھیں بھی گئیں اور کان بھی گئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، عمران خان سےآپ کی جان چھوٹی، آپ کوخادم پاکستان جیسا دن