پاکستانی ٹیم نے آنے والے ورلڈکپ میں ہماری اُمیدیں بڑھا دی ہیں ، شاہد آفریدی

پاکستانی ٹیم نے آنے والے ورلڈکپ میں ہماری اُمیدیں بڑھا دی ہیں ، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے آنے والے ورلڈکپ میں ہماری اُمیدیں بڑھا دی ہیں . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن آنے پر مبارک باد دی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے آنے والے ورلڈکپ میں ہماری اُمیدیں بڑھا دی ہیں . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننا اور 102 رنز سے کامیابی حاصل کرنا شاندار ہے، ویلڈن کھلاڑیوں‘۔ انہوں نے بابر اعظم کے ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل ہونے اور میچ میں سنچری بنانے پر انہیں مبارک باد بھی دی ہے ، وسیم جونیئر اور اسامہ میر کی بولنگ کی تعریف بھی کی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ’لڑکوں پوری قوم کو بہت فخر ہے، آپ نے آنے والے ورلڈکپ میں ہماری اُمیدیں بڑھا دی ہیں ۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے ہمیشہ اپنی ٹیم کی صلاحیت پر یقین تھا، الحمدللہ۔’

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔