ویب ڈیسک:حیدر آباد میں ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے موٹروے ایم نائن تھانہ بولا خان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ٹرالر اور مسافر وین آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 3 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ایل ایم یو ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔