پشاورتھانہ سربند پر جدیدٹیکنالوجی کی مدد سےمشکوک افراد کےحملہ کی کوشش ناکام

کیپشن: پشاورتھانہ سربند پر جدیدٹیکنالوجی کی مدد سےمشکوک افراد کےحملہ کی کوشش ناکام

پبلک نیوز: پولیس نے پشاور تھانہ سربند پر مشکوک افراد کے حملہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانہ سربند کی حدود میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت ہوئی تو پولیس مستعد ہوگئی۔ پولیس کی فائرنگ سے مشکوک افراد افرار ہوگئے، مشکوک افراد برساتی نالا پار کررہے تھے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی نقل وحرکت کا بروقت پتاچل گیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک افراد تھانہ سربند یا چوکی پر حملہ کرنے آئے تھے، پولیس کی بروقت کارروائی سےمشتبہ افرادکامنصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

Watch Live Public News