خاتون اور 4 بچیوں کی زہر خوانی سےہلاکت، پنسارسیل

 خاتون اور 4 بچیوں کی زہر خوانی سےہلاکت، پنسارسیل
کیپشن: خاتون اور 4 بچیوں کی زہر خوانی سےہلاکت، پنسارسیل

ویب ڈیسک:تاندلیانوالہ کی بستی جمو دلو میں خاتون اور 4 بچیوں کی زہر خوانی سے ہلاکت کا واقعہ، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے   گرفتاری کے بعد محکمہ صحت نے پنسار عبدالوہاب کا اسٹور سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ ڈاکٹر عطاء الحق شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے سٹور سے پھکی کا سیمپل لیا۔سٹور سے دیگر متعدد غیر رجسٹرڈ ادویات بھی برآمد جبکہ  ڈرگ کنٹرول ایکٹ کے تحت پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کا چالان جاری کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: زہر خورانی سےماں اور 4 بچوں کی موت کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

ترجمان  کا کہنا ہے کہ پنسار  عبدالوہاب کے خلاف تھانہ گڑھ میں  غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل مبینہ زہریلی پھکی کھانے سے خاتون شمیم بی بی اور اسکی  چار بیٹیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Watch Live Public News