زہر خورانی سےماں اور 4 بچوں کی موت کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

زہر خورانی سےماں اور 4 بچوں کی موت کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار
کیپشن: زہر خورانی سےماں اور 4 بچوں کی موت کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے علاقے بستی جموں دلو میں زہر خوانی سے ماں اور 4 بیٹیاں کی ہلاکت کا واقعے کا مقدمہ تھانہ گڑھ میں درج کر لیا گیا۔پولیس خاتون کو پھکی فروخت کرنے والے ملزم پنسار عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نواحی شہر تاندلیانوالہ میں زہر خوانی سے ماں اور چار بچوں کی موت کے الزام میں علاقے کے پنساری عبدالوہاب کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ گڑھ پولیس نے بچوں کے والد مظہر دلو کی مدعیت میں عبدالوہاب نامی پنساری کے خلاف درج کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق عبدالوہاب کی دی ہوئی پھکی کھانے سے مدعی مظہر کی بیوی اور اس کے چار بچوں کی موت ہوئی۔

مدعی کے مطابق اس کی بیوی اور بچوں نے نزلہ اور زکام کے لیے ملزم سے پھکی لی تھی جس کو دودھ میں ملا کر پیا تھا جس کے بعد ان پانچوں کی موت ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے،مقدمے میں نامزد پنسار کو گرفتار کر لیا گیا ہے،لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال اسپتال پہنچ دیا گیا ہے۔مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-05/news-1714891121-4659.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-05/news-1714891121-4659.mp4

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-05/news-1714891139-1960.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-05/news-1714891139-1960.mp4

واضح رہے کہ گزشتہ روز تاندلیانوالہ میں زہر خورانی کے نتیجے میں ماں اور اس کے چار بچوں کی موت واقع ہو گئی تھی جن کی میتیں پوسٹمارٹم لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News