کسان احتجاج، پولیس کا کریک ڈاؤن، رہنماؤں نے ہنگامی پیغامات جاری کردیے

کسان احتجاج، پولیس کا کریک ڈاؤن، رہنماؤں نے ہنگامی پیغامات جاری کردیے
کیپشن: Farmers protest, police crackdown, leaders issue emergency messages

ویب ڈیسک: کسانوں کے احتجاج کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کسان اتحاد کے مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ متعدد رہنما روپوش ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے سلطان پورہ اور کوٹ چیاں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ جس میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک شوکت پھلروان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چھاپوں کی وجہ سے متعدد کسان رہنما روپوش ہوگئے۔ کسانوں نے آج وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنا تھی۔

جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے گندم کی سرکاری خریداری نہ کئے جانے اور باردانہ فراہم نہ کئے جانے کے خلاف آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

مرکزی نائب صدر کسان بورڈ پاکستان امان اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ پر آگئی ہے۔ حکومت کے اوچھے ہتکھنڈوں سے مظلوم کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

Watch Live Public News