ویب ڈیسک : لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، منڈی بہاؤالدین کے 7 نوجوانوں سمیت متعدد پاکستانی بھی جا ن بحق، کشتی میں 34 تارکین وطن سوار تھے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے دعو ی کیا ہے کہ لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تمام 34افراد ڈوب گئے۔
منڈی بہاؤالدین سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں پھالیہ محلہ امیر کا 20 سالہ نوجوان اویس سمیت علاقے کے 7 نوجوان شامل ہیں۔
کشتی ڈوبنے کی اطلاع پر منڈی بہاؤالدین اور ملحق علاقوں میں صف ماتم بچھ گئی۔ لوگ تعزیت کے لئے متاثرہ فیملیز کے ہاں پہنچنے لگے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ اویس 15 ماہ قبل ایجنٹ کے ذریعے اٹلی جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ 3 ماہ پہلے 4 فروری کو ہمارے ساتھ آخری بار رابطہ ہوا ۔
اویس سمیت 7 نوجوانوں کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں سے ہے۔