کشتی الٹنے کا واقعہ، مریم نواز کا متاثرہ فیملی کیلئے بڑی امداد کا اعلان

کشتی الٹنے کا واقعہ، مریم نواز کا متاثرہ فیملی کیلئے بڑی امداد کا اعلان

(ویب ڈیسک )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکوال کے نواحی علاقہ نورپور پیراں میں کشتی الٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرہ فیملی کیلئے 60 روپے امداد کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاءالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقہ نورپور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے چھ افراد کے ڈوب کر جں بحق ہونے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال پہنچے جہاں انہوں نے حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے آبائی گاؤں پیرا والا منتقل کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متاثرہ فیملی کیلئے 60 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے امدادی رقم جلد متاثرہ فیملی کو ادا کر دی جائے گی۔

  ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کے افراد سے افسوسناک واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News