کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے مہنگا، 2 لاکھ 45 ہزار روپے کا ہو گی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 322 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر برقرار ہے۔
صرافہ بازار کے تاجر کا کہنا ہے کہ قوتِ خرید میں کمی کے باعث سونے کی قیمت 2 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔