ویب ڈیسک: سونے کے خریدار افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔ سونے کی بڑھتی قیمتیں گر گئیں۔ آج بھی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2349 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
ہنڈرڈانڈیکس نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ہنڈرڈانڈیکس میں 814 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ 73 ہزار 900 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔