ویب ڈیسک: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ہزاروں روپےکم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 297 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.22 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔