تحریک انصاف کسانوں کے احتجاج کا حصہ بنے گی، شیخ وقاص اکرم

تحریک انصاف کسانوں کے احتجاج کا حصہ بنے گی، شیخ وقاص اکرم

(ویب ڈیسک ) شیخ وقاض اکرم نے کہا  ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کسانوں کے احتجاج کا حصہ بنے گی۔یہ نہیں ہوسکتا کہ سستی گندم منگوا کر مہنگی دی جائے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ حقیقی طور پر گندم بحران کی وجہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم حکومت ہے، نگران حکومت اس وزیراعظم کے انسٹال ہونے سے 5 دن پہلے اجازت جاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سمری جب گئی تب پی ڈی ایم کی حکومت تھی، نگران حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری دی گئی، جو پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ تھے وہی نگران حکومت میں آئے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ  آپ انکوائری کمیشن بنائیں یا نہیں آپ ذمہ دار ہیں، آپ نے اتنی امپورٹ کی اجازت کیسے دے دی،صارف بیچارہ مر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  دونوں حکومتوں نے مل کر عام آدمی کا استحصال کیا، اگر عام آدمی سمجھتا ہے کہ اسے آٹا سستا ملے گا تو ایسا نہیں ہے۔  جب آپ کو آٹا سستا ملے گا تو مجھے بھی بتائیے گا۔

شیخ وقاص  نے کہا کہ  اسوقت کسانوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے،  اب کسانوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، تحریک انصاف کسانوں کے احتجاج کا حصہ بنے گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ سستی گندم منگوا کر مہنگی دی جائے۔

Watch Live Public News