(ویب ڈیسک)ایڈیشنل سیکریٹری سپریم کورٹ بار شہبازکھوسہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو ملنی والی نشستوں کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری سپریم کورٹ بارشہبازکھوسہ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالکل درست قرار دے دیا۔ شہبازکھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری دکھائی اورپشاورہائیکورٹ نے بھی وہی فیصلہ دیا ، اس فیصلےکی بدولت پی ٹی آئی کو ہی یہ مخصوص سیٹیں مل گئی ہیں۔
شہبازکھوسہ نے دعویٰ کیا کہ 23پنجاب اسمبلی میں 9کےپی میں مخصوص نشستیں واپس ملیں گی جبکہ تقریباً ایک یا دو سینیٹرز بھی پی ٹی آئی کو واپس ملیں گے۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو دینے کافیصلہ معطل کردیا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کومعطل کررہے ہیں ، فیصلوں کی معطلی صرف اضافی سیٹوں کو دینےکی حدتک ہوگی، عوام نے جوووٹ دیااس مینڈیٹ کی درست نمائندگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔