شہلا رضا نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سے استعفی دے دیا

شہلا رضا نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سے استعفی دے دیا
سورس: publicnews

( پبلک نیوز)  محمد شکیل خان : ہاکی فیڈریشن  کی صدارت کا معاملہ، شہلا رضا نےہاکی فیڈریشن کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

شہلا رضا نے آئی پی سی  اورمتعلقہ حکام کو اپنا استعفی بھجوا دیا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے ایک دھڑے کی صدارت شہلا رضا کر رہیں تھیں۔ میر طارق حسین بگٹی کےساتھ تنازعہ کے بعد ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑے بنے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر منظوری  دی تھی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔