ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار لاہور پہنچ گئے

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار لاہور پہنچ گئے
لاہور: ( پبلک نیوز) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور کردار لاہور پنچ گئے ہیں۔ اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز فنکاروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ترک اداکار ترگ الپ، بامسی اور سلیجان سمیت دیگر ناشتہ میں موجود تھے۔ ترک اداکارہ سلیجان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ملنے پیار کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاک ترکی دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ کے اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کا سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ ترکش مہمان اداکاروں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے ارطغرل غازی ڈرامہ کو فخر سے دیکھا۔ ڈرامہ میں دکھائی جانے والی تاریخ سے مسلم امہ سمیت پوری دنیا آگاہ ہوئی۔ مسلمانوں نے آدھی دنیا فتح کی اور انصاف کیساتھ دنیا کو چلایا۔