الیکشن کمیشن کا یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن کا یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ۔ فریقین کی جانب سے غیر ضروری تاخیر اور درخواست بازی سے الیکشن کمیشن نالاں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کیس نمٹانے میں تاخیر کا ذمہ اپنے سر نہیں لینا چاہتے۔ ملیکہ بخاری نے یوسف رضا گیلانی کی طلبی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عالیہ حمزہ نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست کر رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی آئندہ سماعت 15 نومبر کو ہوگی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔