بختاور بھٹو کی ٹوئٹ کے مطابق دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 5، اکتوبر 2022 کو ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ان جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال کے اوائل میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔5.10.22 @mahmoodchoudhry ???? pic.twitter.com/jYKqmaXU56
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 6, 2022
سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔بختاور کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی۔