الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے عمران خان کے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، الیکشن کمیشن ان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا اخلاق کا درس دینا بہت آسان ہے لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے، الیکشن کمیشن کی تمام کاروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کسی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔