لندن ( ویب ڈیسک ) برطانیہ میں ہونے والے ایک ایئر شو کے دوران بہادر پائلٹ نے درجنوں شہریوں کی جانیں بچا لیں جب طیارہ خراب ہونے پر اس نے کوشش کی کہ اس کا طیارہ شہریوں پر گرنے کے بجائے سمندر میں گر جائے اور وہ اس میں کامیاب بھی رہا، برطانوی پائلٹ کے اس اقدام کو اس کی بہادری قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی قصبے ڈورسیٹ میں سالانہ بورنیموت ایئر فیسٹیول جاری تھا جب پول ہاربر ، سینڈ بینکز کے ساحل پر انجوائے کرنے والی عوام نے دیکھا کہ ایئر شو میں اڑنے والے دو طیارے اڑ رہے ہیں، سرخ والا طیارے اوپر تھا مگر اس کے نیچے سفید طیارے کے پنکھے بند ہو چکے تھے۔ عینی شاہدوں کے مطابق سفید طیارے زمین کی طرف آنا شروع ہوا اور صاف ظاہر تھا کہ وہ خرابی کا شکار ہے مگر طیارے کے پائلٹ نے بہادری سے اس طیارے کو شہریوں کے جم غفیر پر گرنے سے بچا لیا اور اسے سمندر میں گرا دیا جس سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا بلکہ صرف طیارے میں بیٹھے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔