سکولوں کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کا طریقہ کار کیا ہو گا؟

سکولوں کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کا طریقہ کار کیا ہو گا؟
کراچی ( پبلک نیوز) ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ میں پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے سربراہان کا طالبعلموں کی ویکسینیشن مہم پر انتہائی اہم اجلاس۔ تفصیلات کے مطابق ڈاریکٹر جنرل پرائویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی اور رجسٹرار پرائویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر رفیعہ جاوید کی صدارت میں پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے سربراہان پر مشتمل گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے وفد کا تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سندھ کے اعلان اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کروائی جائے گی۔ ویکسینیشن کے لیے کلاس سے زیادہ عمر کا خیال رکھا جائے گا۔ طے پایا کہ ویکسینیشن کےلئے والدین سے ان کی رضامندی کا فارم جمع کیا جائے گا۔ صرف رضامند والدین کے بچوں کو ویکسینیشن کروائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دے گی ۔ ہر طالبعلم کو ابتدائی میڈیکل ایگزامینیش کےبعد ہی ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی نگرانی میں ویکسینیشن ٹیم میں ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز اور پرائویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ہائر سیکنڈری اسکول اور کالج میں جا کر ویکسینیشن کا عمل انجام دیا جائے گا۔ پرائویٹ اسکولز اور کالجز ویکسینیشن کےلئے والدین کو زیادہ سے زیادہ آمادہ کریں گے۔ اجلاس میں گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کے آصف خان، طارق شاہ، شہزاد اختر، ناصر زیدی، جہانزیب حسین، منور حمید،اور حیدرعلی سمیت ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کےافسران اخلاق احمد، محمد افضال اور دیگر نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔