کل شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کل شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلہ کی شروعات کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کل شام سے کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ اور وزیرستان کے علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلہ میں ڈائریکٹر جنرل شریف حسین نے ممکنہ طور پر ہونے والی بارشوں کے تحت پیشگی اقدامات کرنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ بدھ سے جمعہ تک دیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں بارشیں ہفتہ کے روز تک جاری رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔