عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔‏چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو عمران خان سے تفتیش کیلیے بنی گالہ رسائی دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر کوئی وہاں جانے کی اجازت نہیں دیتا تو قانون کو اپنا رستہ خود بنانا ہے ،اگر تفتیشی افسر کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرتا تو آئندہ ہفتے رپورٹ دیں۔ اگر انہوں نے تعاون نا کیا تو کورٹ اس کیس کو انٹرٹین نہیں کرے گی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر بتائے کہ دہشتگردی کی دفعہ لگتی ہے یا نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو چالان جمع کرانے سے روک دیا اور تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ 173 کی رپورٹ آپ جمع نہیں کرائیں گے پہلے ایک رپورٹ اس عدالت میں جمع کرائیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ تفتیش افسر پہلے اپنے اختیارات کا مناسب انداز میں استعمال کرے اور پھر رپورٹ دے ۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔