دو خواتین اہلکار سمیت 6 پولیس ملازمین معطل، وجہ کیا بنی؟

دو خواتین اہلکار سمیت 6 پولیس ملازمین معطل، وجہ کیا بنی؟

ویب ڈیسک: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا بڑا ایکشن،دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنیوالے 6اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کا بخار حساس اداروں کے اہلکاروں کو بھی چڑھ چکا ہے، ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ جیسی ایپس کے سحر نے قانون کے رکھوالوں کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے مگر بے خبر اہلکار یہ بھولے جاتے ہیں کہ ان کو سوشل میڈیا پر یونیفارم میں ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑسکتا ہے، متعدد ایسی خبریں سامنے آچکی ہے کہ یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرنے والے اہلکار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، اب مزید خواتین اہلکاروں سمیت 6 پولیس ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا بڑا ایکشن ،دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنےوالے 6اہلکاروں کو معطل کر دیا ، معطل کیے گئے اہلکاروں میں دو خواتین، تین اہلکار اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شامل ،جاوید عالم اوڈھو کا کہناتھا معطل کیے گئے اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ آفس میں کلوز کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News