پاکستانی نژاد اداکارہ ایمانوی کا بالی وڈ پر راج

 پاکستانی نژاد اداکارہ ایمانوی کا بالی وڈ پر راج

 ویب ڈیسک : ایمانوی اچانک اس وقت سرخیوں میں آگئیں جب ہدایت کار ہنو راگھواپوڈی نے انہیں پربھاس کے ساتھ اپنی اگلی فلم’’ فوجی’’ میں کاسٹ کیا۔ جیسے ہی فلم کے مہورت کی تصاویر سامنے آئیں، ہر کوئی اس حسینہ کا دیوانہ ہوگیا۔ لیکن کیا جانتے ہیں کہ ایمانوی پاکستانی نژاد اداکارہ ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کے علاوہ وہ ایک ڈانسر اور کنٹینٹ کرئیٹر بھی ہیں۔یوں تو بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ تک کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی خوبصورتی سے کروڑوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا، لیکن ان دنوں باہوبلی اسٹار پربھاس کی نئی ہیروئن کا نام لوگوں کی زبان پر ہے۔ انہیں سوشل میڈیا پر نیا ‘نیشنل کرش’ بھی کہا جا رہا ہے۔

  ایمانوی  نام آپ کے لیے نیا نیا ہے ؟ تو آپ بھی جان لیجئے کہ ایمانوی کون ہیں؟ہدایتکار ہنو راگھاپوڈی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمان اسماعیل یعنی ایمانوی کو موقع دینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد وہ سرخیوں میں آگئیں۔ فلم کا آغاز گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ایک شاندار پوجا تقریب کے ساتھ کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا نام ‘ فوجی’ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک تاریخی ڈرامہ ہے جو سبھاش چندر بوس کے دور پر مرکوز ہے۔

 جب لوگوں نے پربھاس کے ساتھ ایک نیا چہرہ دیکھا تو وہ یہ جاننے کی کوشش کرنے لگے کہ وہ کون ہیں۔ تصویر -ایمان اسماعیل دہلی کی ایک ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں، جن کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالوورس ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 1.8 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 7 لاکھ فالوورز ہیں۔ یہ نئی اداکارہ ایک کنٹینٹ کریٹر بھی ہیں، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس ریلز کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

فری پریس جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر 1995 کو پیدا ہوئی ایمان کا تعلق کراچی سے ہے ۔ تاہم دہلی میں پیدا ہوئی ایمانوی آٹھ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ کیلیفورنیا چلی گئی تھیں۔

لوگ ایمان کو ایمانوی کے نام سے جانتے ہیں۔ ایمانوی اسماعیل کا پورا نام ایمان اقبال اسماعیل ہےانہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز الیاس قریشی کی ہدایت کاری میں بنی ایک شاٹ فلم ‘بیئنگ سارہ’ سے کیا تھا۔ سال 2023 میں ‘اینیمی’ کے گانے ‘تم تم’ پر ان کا ڈانس ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیلا ۔

 انہوں نے اپنے ویڈیوز کے لیے بہت سے مشہور کنٹینٹ کرئیٹرس کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے ایم بی اے کیا ہے۔انہوں نے ایم بی اے کرنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 913K فالوورز ہیں۔ وہیں یوٹیوب پر ان کے 1.85 ملین سبسکرائبرز ہیں\

میڈیا بات کرتے ہوئے ایمانوی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی ڈانس کی تربیت نہیں لی۔ جو کچھ سیکھا ہے، دیکھ کر سیکھا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ بچپن سے ہی میری ماں نے مجھے ریکھا، مادھوری دیکشت، وجینتی مالا جیسی سدا بہار اور خوبصورت اداکارائیں دکھائی ہیں۔ ماں کہتی تھیں کہ اس کے ایکسپریشنز دیکھو، وہ کیسے چلتی ہیں۔ میں نے انہیں دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے

Watch Live Public News