واپڈا ٹیم کو ڈانسر فریال کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا

واپڈا ٹیم کو ڈانسر فریال کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا
لاہور ( پبلک نیوز) ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، اعوان ٹاؤن آفس واپڈا ٹیم کو ڈانسر فریال کے گھر جانا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لالہ زاز کی رہائشی نجی تھیٹر کی ڈانسر فریال بجلی چوری میں ملوث پائی گئی۔ فریال کے خاوند سفیان نہ تو اپنا بل جمع کروا رہے ہیں نہ ہی ڈائریکٹ بجلی کو کاٹنے دے رہے ہیں۔ واپڈا ٹیم کے غیر مناسب برتاؤ کی ویڈیو پبلک ہو گئی۔ ویڈیو میں مبینہ بجلی چوری پر رقاصہ اور اس کے شوہر کی غلیظ زبان سنی جا سکتی ہے۔ ملزمہ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگی۔ گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ واپڈا اہلکاروں کو یرغمال بنائے رکھا۔ بااثر رقاصہ نے لیسکو اہلکاروں کو نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔