بلوچستان کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

بلوچستان کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے
کوئٹہ (پبلک نیوز) بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باجوود سکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنا یا کھلے رکھنا صوبائی حکومت کی صوابدید ہے لہذا بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔ سردار یار محمد رند کے مطابق بلوچستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقرر کیے گئے وقت ہی پر ہوں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز کے تحت تمام ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر کوئی سکول خلاف ورزی کرتا ہے یا کسی ادارے میں کووڈ کیسز سامنے آتے ہیں تو اس کو بند کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔