انتخابی مہم کیلئے تابوت میں لیٹنے والے امیدوار سے ملیے

انتخابی مہم کیلئے تابوت میں لیٹنے والے امیدوار سے ملیے
ویب ڈیسک: الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لیے امیدوار اپنا ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں۔ بعض دفعہ ایسی ایسی حرکت بھی کر جاتے ہیں جو دیکھنے اور سننے والوں کو حیرت میں گم کر دیتی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ میکسیکو میں سامنے آیا ہے۔ کانگریس انتخابات کے امیدوار الیکشن مہم کے لیے تابوت میں لیٹنے تک کو تیار ہو گئے۔ انھوں نے اپنی انتخابی مہم تابوت میں بیٹھ کر شروع کی۔ امیدوار کالوس میئروگا شمالی ریاست چی ہوا ہوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کا مؤقف ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔ اس انداز میں مہم کے آغاز کا مقصد اس جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا سے میکسیکو میں دو لاکھ سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔