سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور
لاہور ( پبلک نیوز) ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور کرلی ٗ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ٗ احد چیمہ کو 10 دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم ٗ احد چیمہ کی آشیانہ اقبال میں ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہےتفصیلات کے مطابق :لاہور ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ٗ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی ۔ احد چیمہ کے وکیل دلائل میں کہا کہ احد چیمہ تین سال سے جیل میں قید ہے، نیب والے آج پھر جواب داخل کرانے کے لیے مہلت مانگ رہےہیں، کیس کے 210گواہوں میں سے 48کے بیان قلمبند، کیس کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہے۔

Watch Live Public News