اوگرا نے اپریل کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اوگرا نے اپریل کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) اوگرا نے اپریل کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا نے اپریل کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.17 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے اور سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔