بہت خواہش کے بعد بھی آج تک خانہ کعبہ کو دیکھ نہ سکی

بہت خواہش کے بعد بھی آج تک خانہ کعبہ کو دیکھ نہ سکی
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ 'بہت خواہش کے بعد بھی آج تک خانہ کعبہ نہیں جا سکی'۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کچھ عرصے میں عمرے پر ضرور جائیں گی۔ پاکستان کی ہر دل عزیز فن کارہ عائشہ عمر ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور ان سے میزبان نعمان اعجاز نے کچھ سوالات کیے،اور ان ہی سوالوں میں سے ایک سوال یہ تھا کہ دنیا کی کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں ابھی تک بے حد خواہش کے بعد بھی آپ نہ جاسکیں ہوں؟ اداکارہ عائشہ عمر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ 'خانہ کعبہ'، اور ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ میں اب تک تو نہیں جاسکی لیکن ان شاء اللہ آنے والے اگلے ایک سال میں ضرور عمرے کی ادائیگی کے لیے جاؤں گی۔ اس کے بعد میزبان نعمان اعجاز نے پوچھا کہ ’ عمرہ ادا کرنے کے بعد کیا آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی؟‘جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ بالکل وہ اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بد لیں گی۔‘

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔