پارلیمنٹ نےبالکل ٹھیک قرارداد پاس کی،بتانا چاہئے پارلیمان بالادست ادارہ ہے،نوازشریف

پارلیمنٹ نےبالکل ٹھیک قرارداد پاس کی،بتانا چاہئے پارلیمان بالادست ادارہ ہے،نوازشریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ کی قرارداد کو درست قرار دے دیا ہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کے پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اقلیتی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کے خلاف قرارداد خالد مگسی نے پیش کی تھی ، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا ۔ قرار داد میں بتایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایوان وزیراعظم اور کابینہ کو خلافِ آئین فیصلے پر عمل نہ کرنے کا پابند بھی کرتا ہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔