پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو پہلی تنخواہ کتنی ملی؟تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو پہلی تنخواہ کتنی ملی؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو پہلی تنخواہ کتنی ملی؟تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہنے والے   پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو پہلی تنخواہ مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان  نے تنخواہ لینے سے انکار نہیں کیا۔ہر رکن کے اکاؤنٹ میں 1لاکھ93ہزار روپے منتقل کئے گئے ہیں۔

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات اس کے علاؤہ ہیں ۔تںخواہ اور دیگر مراعات ملانے سے ہر رکن کو ماہانہ پونے تین سے تین لاکھ روپے ملیں گے ۔تمام اراکین کی تنخواہیں قومی اسمبلی میں واقع نجی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی ہیں۔

Watch Live Public News