(ویب ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگرد وں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔