ویب ڈیسک:آج کل کئی خوش نصیب آرٹسٹ عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کر رہے ہیں ،انہی میں سے ایک خوش نصیب نام درفشاں سلیم کا ہے۔جنہیں رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر نے کا شرف حاصل ہوا۔
درفشاں، پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی ادا کارہ کے لیے یہ سال خاصا لکی ثابت ہوا ہے،جس میں ان کی یکےبعد دیگرے کئی سیریلز کامیابیوں کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں ،جن میں عشق مرشد اور خئی ڈرامے کا نام سر فہرست ہے۔
ڈراموں کی کامیابی کے بعد در فشاں سلیم کو رمضان کے با برکت مہینے میں عمرہ کرنا بھی نصیب ہوا،جن کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرپوسٹ کیں اور ساتھ میں حرمین شرفین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے یہ تصاویر اور ویڈیو گزشتہ روز 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔ویڈیو میں حرمین شرفین کی اذان کی آواز بھی سنائی سے رہی ہے۔ درفشاں کی پوسٹ میں زائرین کی جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی دی۔
تصاویر میں انہیں مدینے کی گلیوں میں گھومتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ کے بعد انہیں اپنے ساتھی ادا کاروں اورمداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔