ایک اور خفیہ نکاح، بلال عباس اور درفشاں ایک ہوگئے؟

bilal abbas durfashan
کیپشن: bilal abbas durfashan
سورس: google

ویب ڈیسک : یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔

حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنے چینل پر بلال عباس اور درفشاں سلیم کی نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

یوٹیوبر ماریہ علی نے کہا کہ یہ خبریں ہیں کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کی وجہ سے اپنے نکاح کو دُنیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

ماریہ علی نے کہا کہ یہ سب نے ہی دیکھا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘ عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر بلال عباس نے ایک لمحے کے لیے بھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا، دونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘ عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں ہی اداکار تین گھنٹے تاخیر سے آئے تھے، اس کے علاوہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ وقت اکٹھے ہی گزارتے تھے۔

ماریہ علی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں درفشاں سلیم نے بھی اسی دوران عُمرے کی سعادت حاصل کی جس وقت بلال عباس بھی عُمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

Watch Live Public News